Blog
Books
Search Hadith

باب: میقات کے اندر رہنے والے تلبیہ کہاں سے پکاریں گے؟

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کو میقات مقرر کیا، اور شام والوں کے لیے جحفہ، اور نجد والوں کے لیے قرن ( قرن المنازل ) کو، اور یمن والوں کے لیے یلملم کو اور فرمایا: ”یہ سب یہاں کے رہنے والوں کے میقات ہیں، اور ان لوگوں کے میقات بھی جو حج کا ارادہ رکھتے ہوں اور ان پر سے ہو کر گزریں۔ اور جو لوگ اس میقات کے اندر رہتے ہوں تو وہ جہاں سے شروع کریں وہیں سے وہیں سے تلبیہ پکاریں یہاں تک کہ یہی حکم مکہ والوں کو بھی پہنچے گا“۔

It was narrated that Ibn 'Abbas said: The Messenger of 'Allah designated Dhul-Hulaifah as the Miqat for the people of Al-Madinah, Al-Juhfah for the people of Ash-sham, Qarn for the people of Najd, and Yalamalam for the people of Yemen. He aid: They are for them and for those who pass by them who are not of their people who intend to perform Hajj and 'Umrah. If a person's place of residence is within the boundary of the Miqat, then (he should enter into Ihram) from where he starts his journey, and this also applies to the people of Makkah.''

Haidth Number: 2658
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کو میقات مقرر کیا، اور شام والوں کے لیے جحفہ کو اور یمن والوں کے لیے یلملم کو، اور نجد والوں کے لیے قرن المنازل کو۔ یہ جگہیں یہاں کے لوگوں کے لیے میقات ہیں اور ان کے علاوہ لوگوں کے لیے بھی جو ان پر سے ہو کر گزریں، اور حج و عمرہ کا ارادہ رکھنے والوں میں سے ہوں اور جو لوگ ان جگہوں کے اندر رہتے ہوں تو وہ اپنے گھر ہی سے تلبیہ پکاریں یہاں تک کہ مکہ والے مکہ ہی سے تلبیہ پکاریں گے“۔

It was narrated from Ibn 'Abbas that the Prophet designated Dhul-Hulaifah as the Miqat for the people of Al-Madinah, Al-Juhfah for the people of Ash-shamham, Yalmlam for the people of Yemen, and Qarn for the people of Najd. They are for them and for those who pass by them who are not of their people, intending to perform Hajj or 'Umrah. If a person's place of residence is within the boundary of they Miqat, then (he should enter Ihram) from where he starts his journey, and this also applies to the people of Makkah.

Haidth Number: 2659