Blog
Books
Search Hadith

باب: محرم کے لیے خلوق (خوشبو) کے استعمال کا بیان۔

2 Hadiths Found
ایک شخص عمرہ کا احرام باندھے ہوئے، سلے ہوئے کپڑے پہنے ہوئے اور خلوق لگائے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، وہ عمرہ کا احرام باندھے اور سلے ہوئے کپڑے پہنے ہوئے تھا، اور خلوق میں لت پت تھا، تو اس نے عرض کیا: میں نے عمرے کا احرام باندھ رکھا ہے تو میں کیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہی کرو جو حج میں کرتے ہو“، اس نے کہا: میں ( حج میں ) اس سے بچتا تھا، اور اسے دھو ڈالتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم حج میں کرتے تھے وہی اپنے عمرہ میں بھی کرو“۔

It was narrated from Safwan bin Ya'la, from his father, that: a man came to the Prophet who had initiated Ihram for 'Umrah, wearing sewn garments and having put on Khaluq. He said: I have initiated Ihram for 'Umrah, so what should I do? The Prophet said: What would you do if you were doing Hajj? He said: I would avoid this and wash it off. He said: Whatever you would do for Hajj, do it, for 'Umrah, (sahih)

Haidth Number: 2710
ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور آپ جعرانہ میں تھے، وہ جبہ پہنے ہوئے تھا، اور اپنی داڑھی اور سر کو ( زعفران سے ) پیلا کیے ہوئے تھا۔ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے عمرے کا احرام باندھ رکھا ہے اور میں جس طرح ہوں آپ مجھے دیکھ رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبہ اتار دو اور زردی اپنے سے دھو ڈالو، اور جو حج میں کرتے ہو وہی اپنے عمرہ میں بھی کرو“۔

It was narrated f rom Safwan bin Ya'la that his father saide: A man came to the Messenger of Allah when he was in Al-Jirranah wearing a Jubnah, and having applied Khauq to his beard and head. He said: 'O Messenger of Allah! I have entered Ihram for 'Umrah and I am as you see.' He said: 'Take off the Jubbah and wash off the perfume, and whatever you would do for Hajj, do it for 'Umrah.'''

Haidth Number: 2711