Blog
Books
Search Hadith

باب: اونٹ کے گلے میں قلادہ (پٹہ) ڈالنے کا بیان۔

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانی کے اونٹوں کے ہار میں نے اپنے ہاتھوں سے بٹے، پھر آپ نے اسے ان کے گلوں میں لٹکایا، اور ان کا اشعار کیا، اور بیت اللہ کی طرف ان کا رخ کر کے روانہ فرمایا، اور خود آپ مقیم رہے اور کوئی چیز جو آپ کے لیے حلال تھی آپ پر حرام نہیں ہوئی۔

It was narrated that Aishah said: I twisted the garlands of the Budn of the Messenger of Allah with my own hands, then he garlanded it and marked it, and directed it toward the House and sent it. But he stayed with his family, and nothing became forbidden for him that was allowed.

Haidth Number: 2785
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانی کے اونٹوں کے ہار بٹے ( جو آپ نے پہنائے ) پھر آپ محرم نہیں ہوئے، اور نہ آپ نے کپڑوں میں سے کوئی چیز پہننی چھوڑی۔

It was narrated that Aishah said: I twisted the garlands for the Budn of the Messenger of Allah, then he did not enter at state of Ihram or abandon any kind of regular clothing.

Haidth Number: 2786