Blog
Books
Search Hadith

باب: کیا ہدی کے گلے میں ہار ڈالنے سے احرام واجب ہو جاتا ہے؟

5 Hadiths Found
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کے ہار اپنے ہاتھوں سے بٹتی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ سے اسے ہدی کے گلے میں ڈالتے تھے اور اسے میرے والد کے ساتھ بھیجتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی بھی ایسی چیز کا استعمال ترک نہیں کرتے تھے جسے اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے حلال کر رکھی ہے یہاں تک کہ ہدی کو نحر کرتے۔

It was narrated that Aishah said: I used to twist the garlands for the Hadi of the Messenger of Allah with my own hands, then the Messenger of Allah would garland them with his own hand. Then he would send them with my father and the Messenger of Allah would refrain from anything that Allah, the Might and sublime, has permitted until the Hadi was sacrificed.

Haidth Number: 2795
Haidth Number: 2796
Haidth Number: 2797
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانی کے جانور کے ہار بٹتی تھی، وہ ہار پہنا کر روانہ کر دیئے جاتے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقیم ہی رہتے اور اپنی بیویوں سے پرہیز نہیں کرتے۔

It was narrated that Aishah said: I used to twist the garlands fro the Hadi of the Messenger of Allah and the Hadi would be taken out garlanded, and the Messenger of Allah would stay (with his family) his wives.

Haidth Number: 2798
میں نے اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدی کی بکریوں کے ہار بٹتے دیکھا، آپ انہیں پہنا کر بھیج دیتے تھے، پھر ہمارے درمیان حلال شخص کی حیثیت سے رہتے تھے ( کسی چیز سے پرہیز نہیں کرتے تھے ) ۔

It was narrated that Aishah said: I remember twisting the garlands for the sacrificial sheep of the Messenger of Allah, then he sent them and stayed with us as a non-Muhrim (not in a state of Ihram).

Haidth Number: 2799