Blog
Books
Search Hadith

باب: ہدی کے جانور پر سوار ہونے کا بیان۔

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ قربانی کے اونٹ کو ہانک کر لے جا رہا ہے آپ نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جاؤ“، اس نے کہا: اللہ کے رسول! ہدی کا اونٹ ہے۔ آپ نے ( پھر ) فرمایا: ”سوار ہو جاؤ“، تمہارا، برا ہو، راوی کو شک ہے «ويلك» ”تمہارا برا ہو“ ۱؎ کا کلمہ آپ نے دوسری بار میں کہا یا تیسری بار میں۔

It was narrated from Abu Hurairah that: the Messenger of Allah saw a man driving a Badanah (Sacrificial camel) and said: Ride it. He said: O Messenger of Allah, it is a Badanah. He said: Ride it, woe to you! the second or third time.

Haidth Number: 2801
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ قربانی کا اونٹ اپنے ساتھ ہانکے لیے جا رہا ہے، آپ نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جاؤ“، اس نے کہا: یہ قربانی کا اونٹ ہے، آپ نے ( پھر ) فرمایا: ”اس پر سوار ہو جاؤ“، اس نے کہا: یہ قربانی کا اونٹ ہے، آپ نے چوتھی مرتبہ فرمایا: ”سوار ہو جاؤ تیرا برا ہو“۔

It was narrated from Anas that: the Messenger of Allah saw a man driving a Badanah and said: Ride it. He said: It is Badanah. He said: Ride it. He said: It is a Badanah. The fourth time he said: Ride it, woe to you!

Haidth Number: 2802