Blog
Books
Search Hadith

باب: کس طرح کا شکار کھانا محرم کے لیے ناجائز ہے؟

6 Hadiths Found
انہوں نے رسول اللہ کو ایک نیل گائے ہدیہ کیا اور آپ ابواء یا ودان میں تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے انہیں واپس کر دیا۔ پھر جب آپ نے میرے چہرے پر جو کیفیت تھی دیکھی تو فرمایا: ”ہم نے صرف اس وجہ سے اسے تمہیں واپس کیا ہے کہ ہم احرام باندھے ہوئے ہیں“۔

It was narrated from As-Sab bin Jaththamah that: he gave the Messenger of Allah an onager when he was in Al-Abwa or in Waddan, but the Messenger of Allah gave it back to him. And when the Messenger of Allah saw the expression on my face he said: We only gave it back to you because we are in Ihram.'

Haidth Number: 2821
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے یہاں تک کہ جب ودان پہنچے تو ایک نیل گائے دیکھا ( جسے کسی نے شکار کر کے پیش کیا تھا ) تو آپ نے اسے پیش کرنے والے کو لوٹا دیا، اور فرمایا: ”ہم احرام باندھے ہوئے ہیں، شکار نہیں کھا سکتے“۔

It was narrated from As-Sab bin Jaththamah that: the Prophet came, and when he was in Waddan, he saw an onager, but he gave it back to him and said: 'We are in Ihram, we cannot eat game.'

Haidth Number: 2822
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ کو معلوم نہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی شکار کا کوئی عضو ہدیہ بھیجا گیا، اور آپ محرم تھے تو آپ نے اسے قبول نہیں کیا، انہوں نے کہا: جی ہاں، ( ہمیں معلوم ہے ) ۔

It was narrated from 'Ata' that Ibn 'Abbas said to Zaid bin Arqam: Do you not know that the Prophet was given a piece of game meant when he was in Ihram and he did not accept it? He said: Yes.

Haidth Number: 2823
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ آئے تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے انہیں یاد دلاتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے شکار کے گوشت کے بارے میں جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدیہ کیا گیا تھا اور آپ محرم تھے کیا بتایا تھا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک شخص شکار کے گوشت کا ایک پارچہ ( عضو ) بطور ہدیہ دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لوٹا دیا اور فرمایا: ”ہم نہیں کھا سکتے، ہم احرام باندھے ہوئے ہیں“۔

It was narrated that Ibn 'Abbas said: Zaid bin Arqam came and Ibn Abbas said to him, reminding him: What did you tell me about the game meat that was given to the Messenger of Allah when he was in Ihram? He said: Yes, a man gave him a piece of game meat but he returned it and said: 'We cannot eat it, we are in Ihram.'

Haidth Number: 2824
صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نیل گائے کی ٹانگ بھیجی جس سے خون کے قطرے ٹپک رہے تھے، اور آپ احرام باندھے ہوئے مقام قدید میں تھے۔ تو آپ نے اسے انہیں واپس لوٹا دیا۔

It was narrated that Ibn Abbas said: As-Sab bin Jaththamah gave the Messenger of Allah the leg of an onager that was dripping with blood when he was in Ihram, at Qudaid, and he returned it to him.

Haidth Number: 2825
Haidth Number: 2826