Blog
Books
Search Hadith

کتنا پانی آدمی کے غسل کے لیے کافی ہو گا ؟

5 Hadiths Found
مجاہد کے پاس ایک برتن لایا گیا، میں نے اس میں آٹھ رطل پانی کی سمائی کا اندازہ کیا، تو مجاہد نے کہا: مجھ سے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی قدر پانی سے غسل فرماتے تھے۔

It was narrated that Musa Al-Juhani said: A vessel was brought to Mujahid, which I estimated to be eight Ratls, and he said: 'Aishah told me that the Messenger of Allah (ﷺ) used to perform Ghusl using such a vessel.'

Haidth Number: 227
میں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، اور ان کے رضائی بھائی بھی آئے، تو انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل کے متعلق پوچھا؟، تو آپ رضی اللہ عنہا نے ایک برتن منگایا جس میں ایک صاع کے بقدر پانی تھا، پھر ایک پردہ ڈال کر غسل کیا، اور اپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈالا۔

It was narrated from Abu Bakr bin Hafs: I heard Abu Salamah say: 'I entered upon 'Aishah and her foster-brother was with her. He asked her about the Ghusl of the Prophet (ﷺ). She called for a vessel in which was a Sa' of water, then she concealed herself and performed Ghusl and poured water over her head three times.'

Haidth Number: 228
Haidth Number: 229
Haidth Number: 230
ہم جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کے پاس غسل کے سلسلہ میں جھگڑ پڑے، جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: غسل جنابت میں ایک صاع پانی کافی ہے، اس پر ہم نے کہا: ایک صاع اور دو صاع کافی نہیں ہو گا، تو جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: اس ذات گرامی کو کافی ہوتا تھا ۱؎ جو تم سے زیادہ اچھے، اور زیادہ بالوں والے تھے۔

It was narrated that Abu Ja'far said: We argued about Ghusl in the presence of jabir in 'Abdullah, and Jabir said: 'One Sa' of water is sufficient for ghusl from Janabah.' We said: 'One Sa' is not enough and neither is two.' Jabir said: 'It was sufficient for one who was better than you and had more hair.'

Haidth Number: 231