Blog
Books
Search Hadith

باب: طواف کی دونوں رکعتیں کہاں پڑھے؟

2 Hadiths Found
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جس وقت آپ طواف کے اپنے سات پھیروں سے فارغ ہوئے، تو مطاف کے کنارے آئے، اور آپ نے دو رکعت نماز پڑھی، اور آپ کے اور طواف کرنے والوں کے درمیان کسی طرح کی آڑ نہ تھی ۱؎۔

It was narrated that Al-Muttalib bin Wadaah said: I saw the Prophet when he had completed his seven (circuits of Tawaf); he came to the edge of the Mataf and prayed two Rakahs, with nothing in between him and people who were circumambulating. (Daif)

Haidth Number: 2962
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے، تو آپ نے بیت اللہ کے سات پھیرے لگائے اور مقام ( ابراہیم ) کے پیچھے دو رکعتیں پڑھیں، اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کی، اور فرمایا: «لقد كان لكم في رسول اللہ أسوة حسنة» ”رسول اللہ کی ذات میں تمہارے لیے بہترین نمونہ ہے“ ( تو اللہ کا رسول جیسا کچھ کرے ویسے ہی تم بھی کرنا ) ( الأحزاب: ۲۱ ) ۔

It was narrated that Amr - meaning, bin Umar - said: The Messenger of Allah came and circumambulated the House seven times, then he prayed two Rakahs behind the Maqam and performed Sai between As-Safa and Al-Marwah, and he said: 'Indeed in the Messenger of Allah you have a good example to follow.

Haidth Number: 2963