Blog
Books
Search Hadith

باب: شادی کے موقع پر کھیل کود اور گانے بجانے کا بیان۔

1 Hadiths Found
میں ایک شادی میں قرظہ بن کعب اور ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہما کے پاس پہنچا، اتفاق سے وہاں لڑکیاں گا رہی تھیں۔ میں نے ان سے کہا: آپ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں اور بدری بھی ہیں، آپ کے سامنے یہ سب کیا جا رہا ہے ( اور آپ لوگ روکتے نہیں ہیں ) ؟ انہوں نے ( جواب میں ) کہا: آپ چاہیں تو بیٹھیں جیسے ہم سن رہے ہیں آپ بھی سنیں اور چاہیں تو یہاں سے ڈول جائیں، شادی کے موقع پر ہمیں گانے بجانے کی اجازت دی گئی ہے ۱؎۔

It was narrated that 'Amir bin Sa'd said: I entered upon Qurazah bin Ka'b and Abu Mas'ud Al-Ansari during a wedding and there were some young girls singing. I said: 'You are two of the Companions of the Messenger of Allah who were present at Badr, and this is being done in your presence!' They said: 'Sit down if you want and listen with us, or if you want you can go away. We were granted a concession allowing entertainment at weddings.'

Haidth Number: 3385