Blog
Books
Search Hadith

جنبی کو چھونے اور اس کے ساتھ بیٹھنے کا بیان۔

3 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے اصحاب میں سے کسی آدمی سے ملتے تو اس  ( کے جسم )  پر ہاتھ پھیرتے، اور اس کے لیے دعا کرتے تھے، ایک دن صبح کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر میں کترا گیا، پھر آپ کے پاس اس وقت آیا جب دن چڑھ آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں دیکھا تو تم مجھ سے کترا گئے؟  میں نے عرض کیا: میں جنبی تھا، مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں آپ مجھ پر ہاتھ نہ پھیریں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  مسلمان ناپاک نہیں ہوتا  ۱؎۔

It was narrated that Huthaifah said: When the Messenger of Allah (ﷺ) met a man from among his Companions, he would shake hands with him and supplicate for him. I saw him one day in the early morning, and I tried to avoid him, then I came to him later in the day. He said: 'I saw you but you were avoiding me.' I said: 'I was Junub and I was afraid that you would touch me.' The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'The Muslim is not made impure (Najis).'

Haidth Number: 268
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے ملے، اور وہ  ( حذیفہ )  جنبی تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف بڑھے تو میں نے عرض کیا میں جنبی ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  مسلمان نجس نہیں ہوتا  ۱؎۔

It was narrated from Huthaifah that the Prophet (ﷺ) met him when he was Junub: And he came close to me and reached out his hand. I said: 'I am Junub.' He said: 'The Muslim is not made impure (Najis).'

Haidth Number: 269
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے راستوں میں سے ایک راستہ میں ان سے ملے، اور وہ اس وقت جنبی تھے، تو وہ چپکے سے نکل گئے، اور  ( جا کر )  غسل کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نہیں پایا، تو جب وہ آئے، تو آپ نے پوچھا  ابوہریرہ! تم کہاں تھے؟  تو انہوں نے جواب دیا: اللہ کے رسول! آپ اس حالت میں ملے تھے کہ میں جنبی تھا، تو میں نے ناپسند کیا کہ بغیر غسل کئے آپ کے ساتھ بیٹھوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  سبحان اللہ! ۱؎ مومن ناپاک نہیں ہوتا ۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet (ﷺ) met him in one of the streets of Al-Madinah while he was Junub, so he slipped away from him and performed Ghusl. The Prophet (ﷺ) noticed he was not there, and when he came he said: 'Where were you, O Abu Hurairah?' He said: 'O Messenger of Allah, you met us but I was Junub, and I did not want to sit in your presence until I had performed Ghusl.' He said: 'Subhan Allah! The believer is not made impure (Najis).'

Haidth Number: 270