Blog
Books
Search Hadith

باب: میراث کی فرضیت کے بعد شوہر کی وفات کے بعد بیوہ کو ملنے والے خرچ کے منسوخ ہونے کا بیان۔

2 Hadiths Found
اللہ تعالیٰ کے اس قول «والذين يتوفون منكم ويذرون أزواجا وصية لأزواجهم متاعا إلى الحول غير إخراج» ”اور جو لوگ تم میں سے فوت ہو جائیں اور بیبیاں چھوڑ جائیں ( یعنی جس وقت مرنے لگیں ) تو وہ اپنی بیبیوں کے لیے ایک سال تک ان کو نہ نکالنے اور خرچ دینے کی وصیت کر جائیں“۔ ( البقرہ: ۲۴۰ ) کے متعلق فرماتے ہیں: یہ آیت میراث کی آیت سے منسوخ ہو گئی ہے جس میں عورت کا چوتھائی اور آٹھواں حصہ مقرر کر دیا گیا ہے اور ایک سال تک عدت میں رہنے کا حکم چار ماہ دس دن کے حکم سے منسوخ ہو گیا ہے۔

It was narrated from Ibn 'Abbas, with regard to Allah's saying: And those of you who die and leave behind wives should bequeath for their wives a year's maintenance and residence without turning them out. This was abrogated by the Verse on inheritance, which allocated to her one-quarter or one-eighth. And the appointed time ('Iddah) of one year was abrogated and replaced with the ('Iddah) term of four months and ten days.

Haidth Number: 3573
آیت کریمہ: «والذين يتوفون منكم ويذرون أزواجا وصية لأزواجهم متاعا إلى الحول غير إخراج‏» کے متعلق فرماتے ہیں: یہ آیت اس آیت: «والذين يتوفون منكم ويذرون أزواجا يتربصن بأنفسهن أربعة أشهر وعشرا» ”اور جو لوگ تم میں سے ( اے مسلمانو! ) مر جائیں اور پیچھے بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ ( یعنی بیبیاں ) چار مہینے دس دن تک اپنے تئیں روک رکھیں“۔ ( البقرہ: ۲۳۴ ) سے منسوخ ہے۔

It was narrated from 'Ikrimah with regard to the saying of Allah, the Mighty and Sublime: And those of you who die and leave behind wives should bequeath for their wives a year's maintenance and residence without turning them out, that he said: This was abrogated by: 'And those of you who die and leave wives behind them, they (the wives) shall wait (as regards their marriage) for four months and ten days.'

Haidth Number: 3574