Blog
Books
Search Hadith

باب: عمریٰ سے متعلق جابر رضی الله عنہ کی حدیث کے رواۃ کے الفاظ میں اختلاف کا ذکر۔

13 Hadiths Found
Haidth Number: 3758
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمریٰ اور رقبیٰ سے روکا ہے، ( راوی حدیث عبدالکریم کہتے ہیں کہ ) میں نے ( عطاء سے ) پوچھا: رقبیٰ کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا: آدمی آدمی سے کہے کہ یہ چیز زندگی بھر کے لیے تمہاری ہے، اگر تم نے اس طرح کہہ کر دیا تو یہ چیز نافذ ہو گی یعنی ہمیشہ کے لیے اس کی ہو جائے گی جسے تم نے دی ہے۔

Abdul-Karim narrated from 'Ata', who said: The Messenger of Allah forbade 'Umra and Ruqba. I said: What is Ruqba? He said: When one man says to another: 'This belongs to you for the rest of your life.' But if you do that, it is permissible.

Haidth Number: 3759
Haidth Number: 3760
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو کوئی چیز صرف زندگی بھر برتنے کے لیے دی گئی تو وہ چیز اس کی ہو جائے گی اس کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد بھی“۔

Abdul-Malik bin Abi Sulaiman narrated from 'Ata' who said: The Messenger of Allah said: 'Whoever is given something for the rest of his life, it belongs to him for as long as he lives and after he dies.'

Haidth Number: 3761
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ رقبیٰ اور عمریٰ نہ کیا کرو۔ ( جان لو ) اگر کوئی چیز کسی کو بطور رقبیٰ یا بطور عمریٰ دی گئی تو جس کو دی گئی ہے ( اس کے نہ رہنے پر ) اس کے ورثاء کی ہو جائے گی“۔

Sufyan narrated from Ibn Juraij, from 'Ata', from Jabir that the Messenger of Allah said: Do not give things on the basis of Ruqba or 'Umra. Whoever is given something on the basis of Ruqba or 'Umra, it belongs to his heirs.

Haidth Number: 3762
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ اور رقبیٰ ( مناسب ) نہیں ہے اور اگر کسی کو کوئی چیز بطور عمریٰ یا رقبیٰ دے ہی دی گئی تو وہ چیز اس کی ہو جائے گی اس کی زندگی میں بھی اور اس کے مرنے کے بعد بھی“۔

Ibn Juraij narrated from 'Ata': Habib bin Abi Thabit informed us from Ibn 'Umar, that the Messenger of Allah said: 'There is no 'Umra and no Ruqba. Whoever is given something on the basis of 'Umra or Ruqba, it belongs to him for the rest of his life and after he dies.'

Haidth Number: 3763
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ عمریٰ ( مناسب ) ہے اور نہ رقبیٰ لیکن اگر کسی کو کوئی چیز بطور عمریٰ یا رقبیٰ دے ہی دی گئی تو وہ چیز اسی کی ہو گی زندگی میں بھی اور اس کے مرنے پر بھی“، عطاء کہتے ہیں: ( دونوں دینے اور پانے والوں میں سے ) آخر والے کو ملے گا۔

Ibn Juraij said: 'Ata' informed me, from Habib bin Abi Thabit, from Ibn 'Umar -and he did not hear it from him- he said: 'Allah's Messenger said: There is no 'Umra and no Ruqba. Whoever is given something on the basis of 'Umra or Ruqba, it belongs to him for the rest of his life and after he dies. ' 'Ata' said: It belongs to the other.

Haidth Number: 3764
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رقبیٰ کرنے سے منع کیا ہے اور یہ بھی فرمایا ہے: ”جس شخص کو رقبیٰ میں کوئی چیز دی گئی وہ چیز ( ہمیشہ کے لیے ) اسی کی ہو جائے گی“۔

Yazid bin Ziyad bin Abi Al-Ja'd narrated from Habib bin Abi Thabit, who said: I heard Ibn 'Umar say: 'The Messenger of Allah forbade Ruqba and said: Whoever is given something on the basis of Ruqba, it belongs to him. '

Haidth Number: 3765
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کسی کو کوئی چیز عمریٰ میں دی گئی تو وہ اسی کی ہو جائے گی اس کی زندگی میں بھی اور اس کے مرنے کے بعد بھی“۔

Ibn Juraij said: Abu Az-Zubair informed me that he heard Jabir saying: 'The Messenger of Allah said: Whoever is given something on the basis of 'Umra it belongs to him for the rest of his life and after he dies. '

Haidth Number: 3766
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انصار کی جماعت! اپنے مال اپنے پاس روکے رکھو اور اسے عمریٰ میں نہ دو کیونکہ اگر کسی نے کوئی چیز عمریٰ میں دی ( تو وہ چیز اسے پھر واپس نہ ملے گی ) وہ اس کی ہو جائے گی جسے اس نے عمریٰ میں دی، اس کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد بھی“ ۱؎۔

Al-Hajjaj bin As-Sawwaf narrated from Abu Az-Zubair, who said: Jabir said: 'The Messenger of Allah said: O Ansar! Hold on to your wealth, and do not give it on the basis of 'Umra. For whoever gives something on the basis of 'Umra, it belongs to the one to whom he gave it on that basis, for the rest of his life and after he dies. '

Haidth Number: 3767
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا مال اپنے پاس روک کر رکھو اور اس کا عمریٰ نہ کرو، کیونکہ جسے کوئی چیز اس کی زندگی بھر کے لیے عمریٰ میں دی گئی تو وہ چیز اس کی زندگی بھر کے لیے ہو گی اور اس کے مرنے کے بعد کے لیے بھی“۔

Hisham narrated from Abu Az-Zubair, from Jabir, that the Messenger of Allah said: Hold on to your wealth and do not give it on the basis of 'Umra. For whoever is given something on the basis of 'Umra for the rest of his life, it belongs to him for the rest of his life and after his death.

Haidth Number: 3768
Haidth Number: 3769
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ جس کو دیا گیا ہے اس کے گھر والوں کا ہو گا اور رقبیٰ بھی اسی کے گھر والوں کا ہے جس کو رقبیٰ میں دیا گیا ہے“۔

Hushaim narrated from Dawud, from Abu Az-Zubair, from Jabir, who said: The Messenger of Allah said: 'Umra is permissible for the one to whom it is given, and Ruqba is permissible for the one to whom it is given.'

Haidth Number: 3770