Blog
Books
Search Hadith

باب: اندھی عصبیت کے جھنڈے تلے لڑنے والے کے بارے میں (وارد) سختی کا بیان۔

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ( امیر کی ) اطاعت سے نکل گیا اور ( مسلمانوں کی ) جماعت چھوڑ دی پھر مر گیا تو وہ جاہلیت کی موت مرا، اور جو میرے امتی کے خلاف اٹھے اور اچھے اور خراب سبھوں کو مارتا جائے اور مومن کو بھی نہ چھوڑے اور عہد والے سے بھی وفا نہ کرے تو اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، اور جو عصبیت کے جھنڈے تلے لڑے اور لوگوں کو عصبیت کی طرف بلائے یا اس کا غصہ عصبیت کی وجہ سے ہو، پھر وہ مارا جائے تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہے“ ۱؎۔

It was narrated that Abu Hurairah said: The Messenger of Allah [SAW] said: 'Whoever parts from obedience, and splits away from the Jama'ah and dies, then he has died a death of Jahiliyyah. Whoever rebels against my Ummah, killing good and evil people alike, and does not try to avoid killing the believers, and does not pay attention to those who are under a covenant, then he is not of me. Whoever fights for a cause that is not clear, advocating tribalism, getting angry for the sake of tribalism, and he is killed, then he has died a death of Jahiliyyah.'

Haidth Number: 4119
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص عصبیت کے جھنڈے تلے لڑے اور وہ اپنی قوم کی عصبیت میں لڑے یا عصبیت میں غصہ ہو تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہو گی“۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: عمران القطان زیادہ قوی نہیں ہیں ۱؎۔

It was narrated that Jundab bin 'Abdullah said: The Messenger of Allah [SAW] said: 'Whoever fights for a cause that is not clear, advocating tribalism, getting angry for the sake of tribalism, then he has died a death of Jahiliyyah.'

Haidth Number: 4120