Blog
Books
Search Hadith

باب: تیر کھا کر پانی میں گر جانے والے شکار کا بیان۔

2 Hadiths Found
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکار کے بارے میں پوچھا، آپ نے فرمایا: ”جب تم اپنا تیر چلاؤ تو اللہ کا نام لو پھر اگر تم دیکھو کہ وہ اس تیر سے مر گیا تو اسے کھاؤ إلا یہ کہ وہ پانی میں گر جائے، اس لیے کہ تمہیں نہیں معلوم کہ وہ پانی سے مرا ہے یا تیر سے“۔

It was narrated that 'Adiyy bin Hatim said: I asked the Messenger of Allah about hunting and he said: 'When you shoot your arrow, mention the name of Allah, and if you find that it (the game) has been killed, the eat it, unless you find that it fell into some water, and you do not know whether the water killed it or your arrow. '

Haidth Number: 4303
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکار کے بارے میں پوچھا، آپ نے فرمایا: ”جب تم اپنا تیر چلاؤ یا کتا دوڑاؤ اور اس پر اللہ کا نام لے لو پھر وہ تمہارے تیر سے مر جائے تو اسے کھاؤ“، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! اگر وہ ایک رات میری پہنچ سے باہر رہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم اپنا تیر پاؤ اور اس کے علاوہ کسی اور چیز کا اثر نہ پاؤ تو اسے کھاؤ اور اگر وہ پانی میں گر جائے تو نہ کھاؤ“۔

It was narrated from 'Adiyy bin Hatim that he asked the Messenger of Allah about hunting and he said: When you release your arrow or your dog, mentioned the name of Allah, and when your arrow kills (the game), then eat. He said: What if it gets away form me for a night, O Messenger of Allah? He said: If you find your arrow and you do not find the mark of anything else, then eat it. But if it falls into the water, do not eat it.

Haidth Number: 4304