Blog
Books
Search Hadith

باب: سونے کی انگوٹھی کا بیان۔

16 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، پھر اسے پہنا، تو لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھی بنوائی، آپ نے فرمایا: ”میں یہ انگوٹھی پہنتا تھا لیکن اب کبھی نہیں پہنوں گا“ اور اسے پھینک دی تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔

It was narrated that Ibn 'Umar said: The Messenger of Allah [SAW] started to wear a gold ring, and the people started to wear gold rings. The Messenger of Allah [SAW] said: 'I was wearing this ring, but I will never wear it again.' He threw it away and the people threw their rings away.'

Haidth Number: 5167
Haidth Number: 5168
Haidth Number: 5169
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کے چھلوں، سرخ زین، ریشمی کپڑے اور جعہ سے منع فرمایا، جعہ ایک قسم کی شراب ہے جو جو اور گیہوں سے بنائی جاتی ہے۔ اور راوی نے اس کی شدت ( تیزی ) کا ذکر کیا۔ ( ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: ) عمار بن رزیق نے اس حدیث کو زہیر کے برخلاف ابواسحاق سے، ابواسحاق نے صعصعہ سے، اور صعصہ نے علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔

Ali said: The Messenger of Allah [SAW] forbade gold rings, red Al-Miyathir, Qassiyah garments and Al-Ji'ah, which is a drink made from barley and wheat. - And he mentioned its strength.

Haidth Number: 5170
Haidth Number: 5171
میں نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ ہمیں منع فرمایئے اس چیز سے جس سے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا، وہ بولے: مجھے منع فرمایا: کدو سے بنے اور سبز رنگ کے برتن سے، سونے کے چھلے، ریشمی لباس اور حریر اور سرخ زین کے استعمال سے۔

It was narrated that Sa'sa'ah bin Suwhan said: I said to 'Ali: 'Forbid to us that which the Messenger of Allah [SAW] forbade to you.' He said: 'He forbade me from Ad-Dubba', Al-Hantam, gold circles (rings), wearing silk, and Al-Qassi, and red Al-Mitharah.'

Haidth Number: 5172
صعصعہ بن صوحان نے علی رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر عرض کیا: آپ ہمیں اس چیز سے منع کریں جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو منع فرمایا ہے، کہا: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو سے بنے، سبز رنگ والے اور کھجور کی لکڑی سے بنے برتنوں کے استعمال سے اور جَو اور گیہوں کی شراب پینے سے منع فرمایا اور ہمیں سونے کے چھلے، ریشم اور حریر کے لباس اور سرخ زین کے استعمال سے منع فرمایا ۱؎۔

It was narrated that Malik bin 'Umair said: Sa'sa'ah bin Suwhan came to 'Ali and said: 'Forbid to us from that which the Messenger of Allah [SAW] forbade to you.' He said: 'He forbade us from Ad-Dubba', Al-Hantam, An-Naqir, Al-Ji'ah, and he forbade us from gold circles (rings), wearing silk, and wearing Al-Qassi, and red Al-Mitharah.'

Haidth Number: 5173
صعصعہ بن صوحان نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ امیر المؤمنین! ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس چیز سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو منع فرمایا تو وہ بولے: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو سے بنے، اور سبز رنگ والے برتن کے استعمال سے اور جو اور گیہوں سے بنی شراب کے پینے سے، سونے کے چھلے، ریشمی لباس اور سرخ زین کے استعمال سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: مروان اور عبدالواحد کی روایت ( نمبر ۵۱۷۳ و ۵۱۷۴ ) اسرائیل کی روایت ( نمبر ۵۱۷۲ ) سے زیادہ قرین صواب ہے۔

Sa'sa'ah bin Suwhan said to 'Ali: O Commander of the Believers! Forbid us from that which the Messenger of Allah [SAW] forbade you from. He said: He forbade us from Ad-Dubba, Al-Hantam, Al-Ji'ah, and from gold circles (rings), and from wearing silk, and from red Al-Mitharah.

Haidth Number: 5174
مجھے میرے محبوب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین چیزوں سے منع فرمایا، میں یہ نہیں کہتا کہ آپ نے لوگوں کو منع فرمایا، بلکہ مجھے منع فرمایا: سونے کی انگوٹھی پہننے سے، ریشمی لباس پہننے سے، زرد رنگ سے جو چمکیلا اور لال ہو، اور رکوع و سجدے کی حالت میں قرآن پڑھنے سے ۱؎۔ ضحاک بن عثمان نے داود بن قیس کی متابعت کی ہے۔

It was narrated that 'Ali said: My beloved, the Messenger of Allah [SAW], forbade me three things but I do not say that he forbade them to the people. He forbade me from wearing rings of gold, from wearing Al-Qassi, and Al-Mu'asfar Al-Mufaddam (garments that are deeply dyed with safflower), and (he forbade me) from reciting Qur'an when prostrating or bowing. He was followed (in that narration) by Ad-Dahhak bin 'Uthman.

Haidth Number: 5175
مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا، میں نہیں کہتا کہ تمہیں بھی منع فرمایا: سونے کی انگوٹھی پہننے سے، ریشمی کپڑا پہننے سے، سرخ اور چمکیلے لباس پہننے سے اور زرد رنگ کا لباس پہننے سے، اور رکوع ( نیز سجدہ ) کی حالت میں قرآن پڑھنے سے۔

It was narrated that 'Ali said: The Messenger of Allah [SAW] forbade me- but I do not say that he forbade you- from wearing rings of gold, and from wearing Al-Qassi, and from wearing Al-Mufaddam (garments dyed deep red) and Al-Mu'asfar (garments dyed with safflower), and from reciting Qur'an while bowing.

Haidth Number: 5176
Haidth Number: 5177
مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا، میں یہ نہیں کہتا کہ تمہیں منع فرمایا: سونے کی انگوٹھی، ریشمی کپڑے اور زرد رنگ کے کپڑے کے استعمال سے اور اس بات سے کہ میں رکوع میں قرآن پڑھوں۔

It was narrated from Ibrahim bin 'Abdullah bin Hunain that his father said: I heard 'Ali say: 'The Messenger of Allah [SAW] forbade me- but I do not say that he forbade you- from wearing gold rings, Al-Qassi, and garments dyed with safflower, and reciting Qur'an while bowing.'

Haidth Number: 5178
Haidth Number: 5179
Haidth Number: 5180
مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار باتوں سے منع فرمایا: سونے کی انگوٹھی پہننے، ریشمی کپڑے پہننے، اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے، اور زرد رنگ کا لباس پہننے سے۔ ( ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں ) ایوب نے عبیداللہ کی موافقت کی ہے مگر انہوں نے مولیٰ کا نام ذکر نہیں کیا۔

It was narrated from Ibn Hunain, the freed slave of 'Ali, that 'Ali said: The Messenger of Allah [SAW] forbade me from four: Gold rings, wearing Al-Qassi, reciting Qur'an while I am bowing, and from wearing garments dyed with safflower.

Haidth Number: 5181
Haidth Number: 5182