Blog
Books
Search Hadith

باب: ریشم پہننے کی سخت ممانعت اور یہ بیان کہ اسے دنیا میں پہننے والا آخرت میں نہیں پہنے گا۔

5 Hadiths Found
میں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو سنا وہ منبر پر خطبہ دیتے ہوئے کہہ رہے تھے: محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں ریشم پہنا وہ آخرت میں اسے ہرگز نہیں پہن سکے گا“ ۱؎۔

Abdullah bin Az-Zubair said, while he was on the Minbar delivering a Khutbah: Muhammad [SAW] said: 'Whoever wears silk in this world, will not wear it in the Hereafter.'

Haidth Number: 5306
تم اپنی عورتوں کو ریشم نہ پہناؤ اس لیے کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں ریشم پہنا، وہ اسے آخرت میں نہیں پہن سکے گا“ ۱؎۔

Khalifah said: I heard 'Abdullah bin Az-Zubair say: 'Do not let your womenfolk wear silk, for I heard 'Umar bin Al-Khattab say: The Messenger of Allah [SAW] said: Whoever wears it in this world will not wear it in the Hereafter.'

Haidth Number: 5307
انہوں نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ریشم پہننے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھ لو، چنانچہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا تو وہ بولیں: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھ لو، میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا تو انہوں نے کہا: مجھ سے ابوحفص ( عمر ) رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں ریشم پہنا، اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں“ ۱؎۔

Imran bin Hittan narrated that : He asked 'Abdullah bin 'Abbas about wearing silk. He said: Ask 'Aishah. So I asked 'Aishah and she said: 'Ask 'Abdullah bin 'Umar.' So I asked Ibn 'Umar and he said: 'Abu Hafs told me, that the Messenger of Allah [SAW] said: Whoever wears silk in this world will have no share in the Hereafter.

Haidth Number: 5308
Haidth Number: 5309
ایک عورت میرے پاس مسئلہ پوچھنے آئی تو میں نے اس سے کہا: یہ ابن عمر رضی اللہ عنہما ہیں، ( ان سے پوچھ لو ) وہ مسئلہ پوچھنے ان کے پیچھے گئی اور میں بھی اس کے پیچھے گیا تاکہ وہ جو کہیں اسے سنوں، وہ بولی: مجھے حریر نامی ریشم کے بارے میں بتائیے، ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔

It was narrated that 'Ali Al-Bariqi said: A woman came to me to ask a question, and I said to her: 'There is Ibn 'Umar.' So she went after him to ask him, and I went after her to hear what he would say. She said: 'Tell me about silk.' He said: 'The Messenger of Allah [SAW] forbade it.'

Haidth Number: 5310