Blog
Books
Search Hadith

باب: چادریں اوڑھنے کا بیان۔

2 Hadiths Found
ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ( کفار و مشرکین کی ایذا رسانی کی ) شکایت کی، اس وقت آپ چادر کا تکیہ لگائے ۱؎ کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے، ہم نے کہا: کیا آپ ہمارے لیے مدد طلب نہیں کریں گے؟ کیا آپ اللہ تعالیٰ سے ہمارے لیے دعائیں نہیں کریں گے؟۔

It was narrated that Khabbab bin Al-Aratt said: We complained to the Messenger of Allah [SAW] when he was reclining on his rolled-up Burdah in the shade of the Ka'bah. We said: 'Will you not pray for victory for us, will you not pray to Allah for us?'

Haidth Number: 5322
ایک عورت ایک چادر لے کر آئی، جانتے ہو وہ کیسی چادر تھی؟ لوگوں نے کہا: ہاں، یہی شملہ، اس کی گوٹا کناری بنی ہوئی تھی، وہ بولی: اللہ کے رسول! میں نے یہ اپنے ہاتھ سے بنی ہے تاکہ آپ کو پہناؤں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لے لیا کیونکہ آپ کو اس کی ضرورت تھی، پھر آپ باہر نکلے اور ہمارے پاس آئے اور آپ اسی کا تہبند باندھے ہوئے تھے۔

It was narrated that Sahl bin Sa'd said: A woman brought a Burdah - Sahl said: Do you know what a Burdah is? They said: Yes, it is a cloak with two woven borders - and she said: 'O Messenger of Allah, I wove this with my own hands for you to wear.' The Messenger of Allah [SAW] took it as he had need of it, then he came out to us and he was wearing it as his Izar (lower garment).

Haidth Number: 5323