Blog
Books
Search Hadith

باب: زمین میں دھنس جانے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔

2 Hadiths Found
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا: «اللہم إني أعوذ بعظمتك أن أغتال من تحتي» ”اے اللہ! میں تیری عظمت اور بڑائی کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں نیچے کی طرف سے کسی آفت میں پھنس جاؤں“۔ یہ حدیث مختصر ہے۔ جبیر کہتے ہیں: اس سے مراد زمین میں دھنس جانا ہے۔ عبادہ کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے یا جبیر کا۔

Umar said: I heard the Messenger of Allah [SAW] say: 'Allahumma, inni a'udhu bi-'azamatika an ughtala min tahti (O Allah, I seek refuge in Your greatness from being swallowed up from beneath me.)'

Haidth Number: 5531
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے: «اللہم» ”اے اللہ!“ پھر انہوں نے دعا کا ذکر کیا جس کے آخر میں یہ کہا: «أعوذ بك أن أغتال من تحتي‏» ”میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں نیچے کی طرف سے کسی مصیبت میں پھنس جاؤں“ اس سے آپ ( زمین میں ) دھنس جانا مراد لیتے۔

It was narrated that Ibn 'Umar said: The Prophet [SAW] used to say: 'Allahumma (O Allah,)' and he mentioned the supplication, and said at the end, 'A'udhu bika an ughtala min tahti (and I seek refuge with You from being swallowed up from beneath me.)'

Haidth Number: 5532