Blog
Books
Search Hadith

غسل کے وقت پردہ کرنے کا بیان۔

4 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو کھلی جگہ غسل کرتے دیکھا تو منبر پر چڑھے، اور اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ «حلیم»  بردبار ، «حیی»  باحیاء  اور «ستر»  پردہ پوشی پسند فرمانے والا  ہے، حیاء اور پردہ پوشی کو پسند کرتا ہے، تو جب تم میں سے کوئی غسل کرے تو پردہ کر لے ۔

It was narrated from Ya'la that the Messenger of Allah (ﷺ) saw a man performing Ghusl in an open place, so he ascended the Minbar and praised and glorified Allah, then he said: 'Allah, the Mighty and Sublime, is forbearing, modest and concealing, and He loves modesty and concealment. When any one of you performs Ghusl, let him conceal himself.'

Haidth Number: 406
Haidth Number: 407
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پانی رکھا، پھر میں نے آپ کے لیے پردہ کیا، پھر آپ نے غسل کا ذکر کیا، پھر میں آپ کے پاس ایک کپڑا لے کر آئی تو آپ نے اسے نہیں  ( لینا )  چاہا۔

It was narrated that Maimunah said: I put some water out for the Messenger of Allah (ﷺ), then I concealed him - and she mentioned how he performed Ghusl, then she said: Then I brought him a cloth (a towel) but he did not want it.

Haidth Number: 408
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  ایوب علیہ السلام ننگے غسل کر رہے تھے ۱؎ کہ اسی دوران ان کے اوپر سونے کی ٹڈی گری، تو وہ اسے اپنے کپڑے میں سمیٹنے لگے، تو اللہ عزوجل نے انہیں آواز دی: ایوب! کیا میں نے تمہیں بے نیاز نہیں کیا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، کیوں نہیں میرے رب! لیکن تیری برکتوں سے میں بے نیاز نہیں ہو سکتا ۔

It was narrated that Abu Hurairah said: The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'While Ayyub, peace be upon him, was bathing naked, locusts of gold landed on him and he started to collect them in his garment. Then his Lord called him (saying): O Ayyub, did I not make you rich? he said: Yes, O Lord, but I cannot do without Your blessing.

Haidth Number: 409