Blog
Books
Search Hadith

سفر میں عشاء کی نماز کا بیان۔

2 Hadiths Found
ہمیں سعید بن جبیر نے مزدلفہ میں ایک اقامت سے مغرب کی تین رکعتیں پڑھائیں، پھر سلام پھیرا، پھر  ( دوسری اقامت سے )  عشاء کی دو رکعت پڑھائی، پھر ذکر کیا کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم نے ایسا ہی کیا، اور انہوں نے ذکر کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے  ( بھی )  ایسا ہی کیا تھا۔

Al-Hakam said: Sa'eed bin Jubair led us in prayer in Jam'. (He prayed) Maghrib, three Rak'ahs with an Iqamah, then he prayed 'Isha', two Rak'ahs. Then he mentioned that 'Abdullah bin 'Umar had done that, and he mentioned that the Messenger of Allah (ﷺ) had done that.

Haidth Number: 484
میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کو مزدلفہ میں نماز پڑھتے دیکھا، انہوں نے اقامت کہی، اور مغرب کی نماز تین رکعت پڑھی، پھر ( دوسری اقامت سے )  عشاء کی دو رکعت پڑھی، پھر کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس جگہ ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔

Salamah bin Kuhail narrated: I heard Sa'eed bin Jubair say: 'I saw 'Abdullah bin 'Umar pray in Jam'; he made the Iqamah and prayed Maghrib, three Rak'ahs, then he prayed 'Isha', two Rak'ahs, then he said: 'This is what I saw the Messenger of Allah (ﷺ) do in this place.'

Haidth Number: 485