Blog
Books
Search Hadith

مقیم کے جمع بین الصلاتین کرنے کے وقت کا بیان۔

2 Hadiths Found
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ میں ایک ساتھ آٹھ رکعت، اور سات رکعت نماز پڑھی، آپ نے ظہر کو مؤخر کیا، اور عصر میں جلدی کی، اور مغرب کو مؤخر کیا اور عشاء میں جلدی کی۔

It was narrated that Ibn 'Abbas said: I prayed with the Prophet (ﷺ) in Al-Madinah, eight together and seven together. He delayed Zuhr and brought 'Asr forward, and he delayed Maghrib and brought 'Isha' forward.

Haidth Number: 590
انہوں نے بصرہ میں پہلی نماز ۱؎  ( ظہر )  اور عصر ایک ساتھ پڑھی، ان کے درمیان کوئی اور نماز نہیں پڑھی، اور مغرب و عشاء ایک ساتھ پڑھی ان کے درمیان کوئی اور نماز نہیں پڑھی، انہوں نے ایسا کسی مشغولیت کی بناء پر کیا، اور ابن عباس رضی اللہ عنہم کا کہنا ہے کہ انہوں نے مدینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پہلی نماز  ( ظہر )  اور عصر آٹھ رکعتیں پڑھی، ان دونوں نمازوں کے درمیان کوئی نماز فاصل نہیں تھی۔

It was narrated from Ibn 'Abbas that he prayed Al-Uula (Zuhr) and 'Asr together in Al-Basrah with nothing in between them, and he prayed Maghrib and 'Isha' together with nothing in between them. He did that because he was busy and Ibn 'Abbas said that he had prayed Zuhr and 'Isha' together with the Messenger of Allah (ﷺ) in Al-Madinah, eight Rak'ahs with nothing in between.

Haidth Number: 591