Blog
Books
Search Hadith

بارش کی رات میں جماعت میں نہ آنے کے لیے اذان کے طریقہ کا بیان۔

2 Hadiths Found
ہمیں قبیلہ ثقیف کے ایک شخص نے خبر دی کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی کو سفر میں بارش کی رات میں «حى على الصلاة، حى على الفلاح، صلوا في رحالكم»  نماز کے لیے آؤ، فلاح  ( کامیابی )  کے لیے آؤ، اپنے ڈیروں میں نماز پڑھ لو  کہتے سنا ۱؎۔

It was narrated that 'Amr bin Aws said: A man of Thaqif told us that he heard the caller of the Messenger of Allah (ﷺ) on a rainy night during a journey saying: 'Hayya 'ala as-salah, Hayya 'ala al'falah, sallu fi rihalikum (Come to prayer, come to prosperity, pray in your dwellings).'

Haidth Number: 654
ابن عمر رضی اللہ عنہم نے ایک سرد اور ہوا والی رات میں نماز کے لیے اذان دی، تو انہوں نے کہا: «ألا صلوا في الرحال»  لوگو سنو! ( اپنے )  گھروں میں نماز پڑھ لو  کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سرد بارش والی رات ہوتی تو مؤذن کو حکم دیتے تو وہ کہتا: «ألا صلوا في الرحال»  لوگو سنو!  ( اپنے )  گھروں میں نماز پڑھ لو ۔

It was narrated from Nafi' that Ibn 'Umar gave a call to prayer on a cold and windy night, and he said: Pray where you are, for the Prophet (ﷺ) used to order the Mu'adhdhin, if it was a cold and rainy night, to say: 'Pray in your dwellings.'

Haidth Number: 655