Blog
Books
Search Hadith

تہبند میں نماز پڑھنے کا بیان۔

2 Hadiths Found
کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بچوں کی طرح اپنا تہبند باندھے نماز پڑھ رہے تھے، تو عورتوں سے  ( جو مردوں کے پیچھے پڑھ رہی تھیں )  کہا گیا کہ  جب تک مرد سیدھے ہو کر بیٹھ نہ جائیں تم اپنے سروں کو نہ اٹھاؤ ۔

It was narrated that Sahl bin Sa'd said: Some men used to pray with Messenger of Allah(ﷺ) tying their lower garments tight like children, it was said to the women: 'Do not raise your heads until the men have sat up completely.'

Haidth Number: 767
جب میرے قبیلہ کے لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے لوٹ کر آئے تو کہنے لگے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:  تم میں جسے قرآن زیادہ یاد ہو وہ تمہاری امامت کرائے ، تو ان لوگوں نے مجھے بلا بھیجا، اور مجھے رکوع اور سجدہ کرنا سکھایا تو میں ان لوگوں کو نماز پڑھاتا تھا، میرے جسم پر ایک پھٹی چادر ہوتی، تو وہ لوگ میرے والد سے کہتے تھے کہ تم ہم سے اپنے بیٹے کی سرین کیوں نہیں ڈھانپ دیتے؟۔

It was narrated that 'Amr bin Salamah said: When my people came back from the Prophet (ﷺ)they said that he had said: 'Let the one who recites the Quran most lead you in prayer.' So they called me and taught me how to bow and prostrate, and I used to lead them in prayer, wearing a torn cloak, and they used to say to my father: 'Will you not conceal your son's backside from us? '

Haidth Number: 768