Blog
Books
Search Hadith

نمازی پر کھڑے ہو جانے کے بعد امام کو یاد آئے کہ وہ ناپاک ہے تو کیا کرے ؟

1 Hadiths Found
نماز کے لیے اقامت کہی گئی، تو لوگوں نے اپنی صفیں درست کیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجرے سے نکل کر نماز پڑھنے کی جگہ پر آ کر کھڑے ہوئے، پھر آپ کو یاد آیا کہ غسل نہیں کیا ہے ۱؎ تو آپ نے لوگوں سے فرمایا:  تم اپنی جگہوں پر رہو ، پھر آپ واپس اپنے گھر گئے پھر نکل کر ہمارے پاس آئے، اور آپ کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا، اور ہم صف باندھے کھڑے تھے۔

It was narrated that Abu Hurairah said: The Iqamah for prayer was said and the people stood in rows, and the Messenger of Allah (ﷺ) came out. Then when he stood in the place where he prayed, he remembered that he had not performed Ghusl. He said to the people: 'Stay where you are.' Then he went back to his house, then he came out with his head dripping with water. He performed Ghusl while we were standing in our rows.

Haidth Number: 793