Blog
Books
Search Hadith

امام کی اقتداء کرنے والے کی اقتداء کرنے کا بیان۔

4 Hadiths Found
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ میں پیچھے رہنے کا عمل دیکھا تو آپ نے فرمایا:  تم لوگ آگے آؤ اور میری اقتداء کرو، اور جو تمہارے بعد ہیں وہ تمہاری اقتداء کریں، یاد رکھو کچھ لوگ برابر  ( اگلی صفوں سے )  پیچھے رہتے ہیں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ بھی انہیں  ( اپنی رحمت سے یا اپنی جنت سے )  پیچھے کر دیتا ہے  ۱؎۔

It was narrated from Abu Sa'eed that the Messenger of Allah (ﷺ) saw that his companions tended to stand in the rear, so he said: Come forward and follow me, and let those who are behind you follow your lead. If people continue to lag behind, Allah, the Mighty and Sublime, will put them back.

Haidth Number: 796
Haidth Number: 797
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ابوبکر رضی اللہ عنہ کے آگے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھ کر نماز پڑھائی، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، اور لوگ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے تھے۔

It was narrated from Aisha may Allah be pleased with her, that the Messenger of Allah (ﷺ) told Abu Bakr to lead the people in prayer. She said: The Prophet was in front of Abu Bakr and he prayed sitting down, and Abu Bakr was leading the people in prayer, and the people were behind Abu Bakr.

Haidth Number: 798
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے تھے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ اکبر  کہتے، تو ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی  اللہ اکبر  کہتے، وہ ہمیں  ( آپ کی تکبیر )  سنا رہے تھے۔

It was narrated that Jabir said: The Messenger of Allah (ﷺ) led us in Zuhr prayer and Abu Bakr was behind him. When the Messenger of Allah (ﷺ) said the Takbir, Abu Bakr said the Takbir so that the people could hear.

Haidth Number: 799