Blog
Books
Search Hadith

دو مرد اور دو عورتیں ہوں تو کیسے صف بندی کرے ؟

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے، اور اس وقت وہاں صرف میں، میری ماں، ایک یتیم، اور میری خالہ ام حرام تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  اٹھو تاکہ میں تمہیں نماز پڑھاؤں ،  ( یہ کسی نماز کا وقت نہ تھا )  تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی۔

It was narrated that Anas said: The Messenger of Allah (ﷺ) entered upon us and the only people present were myself, my mother, the orphan and Umm Harh, my maternal aunt. He said: 'Stand up and I will lead you in prayer.' It was not the time for a (prescribed) prayer. And he led us in prayer.

Haidth Number: 803
وہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے، اور ان کی ماں اور ان کی خالہ تھیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی، آپ نے انس رضی اللہ عنہ کو اپنی دائیں جانب کھڑا کیا، اور ان کی ماں اور خالہ دونوں کو اپنے اور انس رضی اللہ عنہ کے پیچھے کھڑا کیا۔

It was narrated from Anas that he and the Messenger of Allah (ﷺ) and his mother, and his maternal aunt (were together). The Messenger of Allah (ﷺ) prayed, and he told Anas to stand on his right and his mother and maternal aunt behind them.

Haidth Number: 804