Blog
Books
Search Hadith

ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھنے کا بیان۔

3 Hadiths Found
میں ان سورتوں کو جانتا ہوں جو ایک دوسرے کے مشابہ ہیں، وہ بیس سورتیں ہیں جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دس رکعتوں میں پڑھتے تھے، پھر انہوں نے علقمہ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا، اور اندر لے گئے، پھر علقمہ رضی اللہ عنہ نکل کر باہر ہمارے پاس آئے، تو ہم نے ان سے پوچھا، تو انہوں نے ہمیں وہ سورتیں بتائیں۔

It was narrated that 'Abdullah said: I know the similar surahs that the Messenger of Allah (ﷺ) used to recite, twenty surahs in ten rak'ahs. Then he took 'Alqamah's hand and went in, then 'Alqamah came out and we asked him and he told us what they were.

Haidth Number: 1005
ایک شخص عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر کہنے لگا: میں نے پوری مفصل ایک ہی رکعت میں پڑھ لی، تو انہوں نے کہا: یہ تو شعر کی طرح جلدی جلدی پڑھنا ہوا، مجھے وہ سورتیں معلوم ہیں جو ایک دوسرے کے مشابہ ہیں، اور جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ملا کر پڑھا کرتے تھے، تو انہوں نے مفصل کی بیس سورتوں کا ذکر کیا جن میں آپ دو دو سورتیں ایک رکعت میں ملا کر پڑھا کرتے تھے۔

It was narrated that 'Amr bin Murrah said: I heard Abu Wa'il say: A man said in the presence of Abdullah: 'I recited Al-Mufassal in one rak'ah.' He said: 'That is like reciting poetry. I know the similar surahs that the Messenger of Allah (ﷺ) used to recite together.' And he mentioned twenty surahs from Al-Mufassal, two by two in each rak'ah.

Haidth Number: 1006
ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں نے آج رات ایک رکعت میں پوری مفصل پڑھ ڈالی، تو انہوں نے کہا: یہ تو شعر کی طرح جلدی جلدی پڑھنا ہوا، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم «حمٓ» سے اخیر قرآن تک مفصل کی صرف بیس ہم مثل سورتیں ملا کر پڑھتے تھے ۱؎۔

It was narrated from 'Abdullah that: A man came to him and said: Last night I recited Al-Mufassal in one rak'ah. He said: That is like reciting poetry. But the Messenger of Allah (ﷺ) used to recite similar surahs, twenty surahs from Al-Mufassal, those that start with Ha-Mim.

Haidth Number: 1007