Blog
Books
Search Hadith

تطبیق کی منسوخی کا بیان۔

2 Hadiths Found
میں نے اپنے والد  ( سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ )  کے پہلو میں نماز پڑھی، میں نے رکوع میں اپنے دونوں ہاتھوں کو دونوں گھٹنوں کے درمیان کر لیا، تو انہوں نے مجھ سے کہا: اپنی ہتھیلیاں اپنے دونوں گھٹنوں پہ رکھو، پھر میں نے دوسری بار بھی ایسا ہی کیا، تو انہوں نے میرے ہاتھ پر مارا اور کہا: ہمیں اس سے روک دیا گیا ہے، اور ہاتھوں کو گھٹنوں پہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

It was narrated that Mus'ab bin Sa'd said: I prayed beside my father and I put my hands between my knees, and he told me: 'Put your hands on your knees.' Then I did that again and he struck my hands and said: 'We were forbidden to do that, and we were commanded to put our hands on our knees.'

Haidth Number: 1033
میں نے رکوع کیا، تو اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کر کے اپنے دونوں گھٹنوں کے درمیان کر لیا، تو میرے والد نے کہا: پہلے ہم ایسا ہی کرتے تھے، پھر ہم اسے اٹھا کر گھٹنوں پر رکھنے لگے۔

It was narrated that Mus'ab bin Sa'd said: I bowed and put my hands together, and my father said: 'This is something that we used to do, then we brought them up to our knees.'

Haidth Number: 1034