Blog
Books
Search Hadith

دوسری رکعت سے اٹھتے وقت تکبیر کہنے کا بیان۔

2 Hadiths Found
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نماز میں اللہ اکبر کہنے کے سلسلہ میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا: اللہ اکبر کہے جب رکوع میں جائے، اور جب سجدہ میں جائے، اور جب سجدہ سے سر اٹھائے، اور جب دوسری رکعت سے اٹھے۔ حطیم نے پوچھا: آپ نے اسے کس سے سن کر یاد کیا ہے، تو انہوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہم سے، پھر وہ خاموش ہو گئے، تو حطیم نے ان سے کہا، اور عثمان رضی اللہ عنہ سے بھی؟ انہوں نے کہا: اور عثمان رضی اللہ عنہ سے بھی۔

It was narrated that 'Abdur-Rahman bin Al-Asamm said: Anas bin Malik was asked about the takbir in the prayer. He said: The takbir should be said when bowing, when prostrating, when raising one's head from prostration and when standing up following the first two rak'ahs.' Hutaim said: 'From whom did you learn this?' He said: 'From the Prophet (ﷺ), Abu Bakr and 'Umar, may Allah (SWT) be pleased with them.' Then he fell silent and Hutaim said to him: 'And 'Uthman?' He said: 'And 'Uthman.'

Haidth Number: 1180
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھی، تو وہ ہر جھکنے اور اٹھنے میں اللہ اکبر کہتے تھے، اور تکبیر پوری کرتے تھے  ( اس میں کوئی کمی نہیں کرتے تھے )  تو عمران بن حصین رضی اللہ عنہما نے کہا: اس شخص نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز یاد دلا دی۔

It was narrated that Mutarrif bin 'Abdullah said: Ali bin Abi Talib prayed, and he said the takbir every time he went down and came up, in all movements of the prayer. 'Imran bin Husain said: 'This reminds me of the prayer of the Messenger of Allah (ﷺ).'

Haidth Number: 1181