Blog
Books
Search Hadith

نماز میں بچوں کو گود میں اٹھانے اور انہیں گود سے اتارنے کا بیان۔

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے، اور نماز کی حالت میں  ( اپنی نواسی )  امامہ رضی اللہ عنہا کو اٹھائے ہوئے تھے، جب آپ سجدہ میں گئے تو انہیں اتار دیا، اور جب کھڑے ہوئے تو انہیں اٹھا لیا۔

It was narrated from Abu Qatadah that: The Messenger of Allah (ﷺ) used to pray carrying Umamah. When he prostrated he put her down and when he stood up he picked her up again.

Haidth Number: 1205
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ لوگوں کی امامت کر رہے ہیں، اور امامہ بنت ابی العاص رضی اللہ عنہم کو اپنے کندھے پر اٹھائے ہوئے ہیں، جب آپ رکوع میں گئے تو انہیں اتار دیا، اور جب سجدے سے فارغ ہوئے تو انہیں پھر اٹھا لیا۔

It was narrated that Abu Qatadah said: I saw the Messenger of Allah (ﷺ) leading the people in prayer, carrying Umamah bint Abi Al-'As on his shoulder. When he bowed he put her down and when he finished prostrating he picked her up again.

Haidth Number: 1206