Blog
Books
Search Hadith

جب نمازی کو (نماز میں) شک ہو جائے تو جو یقینی طور پر یاد ہو اس پر بنا کرے۔

2 Hadiths Found
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جب تم میں سے کسی کو اس کی نماز میں شک ہو جائے تو وہ شک کو چھوڑ دے، اور یقین پر بنا کرے، جب اسے نماز کے پورا ہونے کا یقین ہو جائے تو وہ بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے،  ( اب )  اگر اس نے پانچ رکعتیں پڑھیں ہوں گی تو  ( یہ )  دونوں سجدے اس کی نماز کو جفت بنا دیں گے، اور اگر اس نے چار رکعتیں پڑھی ہوں گی تو  ( یہ )  دونوں سجدے شیطان کی ذلت و خواری کے موجب ہوں گے ۔

It was narrated from Abu Sa'eed that: The Prophet (ﷺ) said: If one of you is not sure about his prayer, let him forget about what he is unsure of and complete his prayer on the basis of what he is sure of. When he is sure that he has completed it, let him prostrate twice while he is sitting. Then if he has prayed five (rak'ahs), they (the two prostrations) will make his prayer even-numbered, and if he had prayed four, they will annoy and humiliate the shaitan.

Haidth Number: 1239
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جب تم میں سے کوئی  ( نماز پڑھتے وقت )  نہ جان پائے کہ اس نے تین رکعتیں پڑھی ہیں یا چار، تو اسے ایک رکعت اور پڑھ لینی چاہیئے، پھر وہ ان سب کے بعد بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے،  ( اب )  اگر اس نے پانچ رکعتیں پڑھی ہوں گی، تو یہ دونوں سجدے اس کی نماز کو جفت بنا دیں گے، اور اگر اس نے چار رکعتیں پڑھی ہوں گی تو یہ دونوں سجدے شیطان کی ذلت و خواری کا اور اسے غیظ و غضب میں مبتلا کرنے کا سبب بنیں گے ۔

It was narrated from Abu Sa'eed Al-Khudri that: The Prophet (ﷺ) said: If one of you does not know whether he prayed three or four (rak'ahs), let him pray a rak'ah then prostrate twice after that when he is sitting. Then if he prayed five (rak'ahs), they (the two prostrations) will make his prayer even-numbered, and if he had prayed four, they will annoy and humiliate the shaitan.

Haidth Number: 1240