Blog
Books
Search Hadith

بائیں (ہاتھ) کو گھٹنے پر رکھنے کا بیان۔

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز میں بیٹھتے تو آپ اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں گھٹنوں پر رکھ لیتے، اور جو انگلی انگوٹھے سے لگی ہوتی اسے اٹھاتے، اور اس سے دعا مانگتے، اور آپ کا بایاں ہاتھ آپ کے بائیں گھٹنے پر پھیلا ہوتا تھا،  ( یعنی: بائیں ہتھیلی کو حلقہ بنانے کے بجائے اس کی ساری انگلیاں بائیں گھٹنے پر پھیلائے رکھتے تھے ) ۔

It was narrated from Ibn 'Umar that: When the Messenger of Allah (ﷺ) sat during the prayer, he put his hands on his knees and raised the finger that is next to the thumb, and supplicates with it, and his left hand was on his knee laid on it.

Haidth Number: 1270
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا کرتے تو اپنی انگلی سے اشارہ کرتے تھے، اور اسے ہلاتے نہیں تھے ۱؎۔ ابن جریج کہتے ہیں کہ عمرو نے  ( اس میں )  اضافہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ عامر بن عبداللہ بن زبیر نے مجھے خبر دی، وہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اسی طرح دعا کرتے، اور آپ اپنے بائیں ہاتھ سے اپنے بائیں پاؤں کو تھامے رہتے تھے۔

It was narrated from Abdullah bin Az-Zubair: That the Prophet (ﷺ) used to point with his finger when he supplicated, but he did not move it. Ibn Jurayj said: And 'Amr added: 'Amir bin 'Abdullah bin Az-Zubair told me that his father saw the Prophet (ﷺ) supplicating like that, putting his weight on his left arm, leaning on his left leg.'

Haidth Number: 1271