Blog
Books
Search Hadith

ایک اور طرح کے تعوذ کا بیان۔

3 Hadiths Found
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قبر کے عذاب کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے فرمایا:  ہاں، قبر کا عذاب برحق ہے ، اس کے بعد میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا جس میں آپ نے قبر کے عذاب سے پناہ نہ مانگی ہو۔

It was narrated that 'Aishah said: I asked the Messenger of Allah (ﷺ) about the torment of the grave, and he siad: 'Yes, the torment of the grave is real.' 'Aishah said: After that I never saw the Messenger of Allah (ﷺ) offer any prayer but he would seek refuge with Allah (SWT) from the torment of the grave.

Haidth Number: 1309
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں دعا مانگتے: «اللہم إني أعوذ بك من عذاب القبر وأعوذ بك من فتنة المسيح الدجال وأعوذ بك من فتنة المحيا والممات اللہم إني أعوذ بك من المأثم والمغرم‏»  اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے، اور پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ سے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں زندگی اور موت کے فتنہ سے، اے اللہ! میں تجھ سے گناہ اور قرض سے پناہ چاہتا ہوں  تو کہنے والے نے آپ سے کہا: آپ قرض سے اتنا زیادہ کیوں پناہ مانگتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  آدمی جب مقروض ہوتا ہے تو بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے، اور وعدہ کرتا ہے تو اس کے خلاف کرتا ہے ۔

Urwah bin Az-Zbair narrated that: Aishah told him that the Messenger of Allah (ﷺ) used to say the following supplication in his prayer: Allahumma inni audhu bika min 'adhab ilqabri wa 'audhu bika min fitnatil-masihid-dajjal, wa 'audhu bika min fitnatil-mahya walmamati, Allahumma inni 'audhu bika min al-ma'thami wal-maghram ( O Allah, I seek refuge with You from the torment of the grave, and I seek refuge in You from the tribulation of the Al-Masihid-Dajjal, and I seek refuge with You from the trials of life and death. O Allah, I seek refuge in You from sin and debt.) Someone said to him: How often you seek refuge from debt! He said: If a man gets into debt, when he speaks lies, and when he makes a promise, he betrays it.

Haidth Number: 1310
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جب تم میں سے کوئی تشہد پڑھے، تو وہ چار چیزوں سے اللہ کی پناہ چاہے: جہنم کے عذاب سے، قبر کے عذاب سے، زندگی اور موت کے فتنے سے، اور مسیح دجال کے شر سے، پھر وہ اپنے لیے جو جی چاہے دعا کرے ۔

It was narrated that Muhammad bin Abi 'Aishah said: I heard Abu Hurairah say: 'The Messenger of Allah (ﷺ) said: When one of you recites the tashahhud, let him seek refuge with Allah (SWT) from our things: From the torment of hell, from the torment of the grave, from the trials of life and death and from the evils of the Dajjal. Then let him pray for himself asking whatever he wants.'

Haidth Number: 1311