Blog
Books
Search Hadith

جمعہ کے دن غسل نہ کرنے کی رخصت کا بیان۔

2 Hadiths Found
لوگوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جمعہ کے دن کے غسل کا ذکر کیا، تو انہوں نے کہا: لوگ «عالیہ» میں رہتے تھے، تو وہ وہاں سے جمعہ میں آتے تھے، اور ان کا حال یہ ہوتا کہ وہ میلے کچیلے ہوتے، جب ہوا ان پر سے ہوتے ہوئے گزرتی تو ان کی بو پھیلتی، تو لوگوں کو تکلیف ہوتی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  کیا یہ لوگ غسل کر کے نہیں آ سکتے ۔

Abdullah bin Al-'Ala narrated that: He heard Al-Qasim bin Muhammad bin Abi Bakr (say) that they mentioned Ghusl on Fridays in the presence of 'Aishah and she said: Some people used to live in Al-'Aliyah and they would come to Jumu'ah with dirt on them (because of their work). When a breeze came it would carry their smell to the people which annoyed them. Mention of that was made to the Messenger of Allah (ﷺ) and he said: Why don't you perform ghusl?

Haidth Number: 1380
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جس نے جمعہ کے دن وضو کیا، تو اس نے رخصت کو اختیار کیا، اور یہ خوب ہے ۱؎ اور جس نے غسل کیا تو غسل افضل ہے ۔ ابوعبدالرحمٰن  ( نسائی )  کہتے ہیں:  حسن بصری  نے سمرہ رضی اللہ عنہ سے اس حدیث کو ان کی کتاب سے روایت کیا ہے، کیونکہ حسن نے سمرہ سے سوائے عقیقہ والی حدیث کے کوئی اور حدیث نہیں سنی ہے ۲؎ واللہ اعلم۔

It was narrated that Samurah said: The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Whoever performs wudu' on Friday, that is all well and good, but whoever performs ghusl, the ghusl is better.'

Haidth Number: 1381