Blog
Books
Search Hadith

امام کا اپنے خطبہ میں جمعہ کے دن کے غسل کی ترغیب دلانے کا بیان۔

3 Hadiths Found
Haidth Number: 1406
انہوں نے ابن شہاب زہری سے جمعہ کے دن کے غسل کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا: سنت ہے، اور اسے مجھ سے سالم بن عبداللہ نے بیان کیا ہے، اور انہوں نے اپنے والد  ( عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم )  سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منبر پر بیان کیا ہے۔

It was narrated from Ibrahim bin Nashit that: He asked Ibn Shihab about ghusl on Friday. He said: It is a sunnah; Salim bin 'Abdullah told me, narrating from his father, that the Messenger of Allah (ﷺ) spoke about it from the minbar.

Haidth Number: 1407
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر کھڑے کھڑے فرمایا:  جو شخص تم میں سے جمعہ کے لیے آئے تو چاہیئے کہ وہ غسل کر لے ۔ ابوعبدالرحمٰن  ( نسائی )  کہتے ہیں: میں کسی کو نہیں جانتا جس نے اس سند پر لیث کی متابعت کی ہو سوائے ابن جریج کے، اور زہری کے دیگر تلامذہ «عن عبداللہ بن عبداللہ بن عمر» کے بدلے «سالم بن عبداللہ عن أبيه» کہتے ہیں۔

It was narrated from 'Abdullah bin 'Abdullah (from 'Abdullah) Ibn 'Umar that: While he was standing on the minbar, the Messenger of Allah (ﷺ) said: Whoever among you comes (to prayer) on a Friday, let him perform ghusl.

Haidth Number: 1408