Blog
Books
Search Hadith

باب: تصویر کا بیان

Chapter: What Has Been Related About Images

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر میں تصویر رکھنے سے منع فرمایا اور آپ نے اس کو بنانے سے بھی منع فرمایا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- جابر کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں علی، ابوطلحہ، عائشہ ابوہریرہ اور ابوایوب رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

Narrated Jabir: The Messenger of Allah (ﷺ) prohibited having images in the house, and he prohibited making them. He said: There are narrations on this topic from 'Ali, Abu Talhah, 'Aishah, Abu Hurairah, and Abu Ayyub. [Abu 'Eisa said:] The Hadith of Jabir is a Hasan Sahih Hadith.

Haidth Number: 1749
وہ ابوطلحہ انصاری رضی الله عنہ کی عیادت کرنے ان کے گھر گئے، تو میں نے ان کے پاس سہل بن حنیف رضی الله عنہ کو پایا، ابوطلحہ رضی الله عنہ نے ایک آدمی کو وہ چادر نکالنے کے لیے بلایا جو ان کے نیچے تھی، سہل رضی الله عنہ نے ان سے کہا: کیوں نکال رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: اس لیے کہ اس میں تصویریں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سلسلے میں جو کچھ فرمایا ہے اسے آپ جانتے ہیں، سہل رضی الله عنہ نے کہا: آپ نے تو یہ بھی فرمایا ہے: سوائے اس کپڑے کے جس میں نقش ہو ابوطلحہ نے کہا: آپ نے تو یہ فرمایا ہے لیکن یہ میرے لیے زیادہ اچھا ہے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Narrated Abu An-Nadr: From 'Ubaidullah bin 'Abdullah bin 'Utbah, that he entered upon Abu Talhah Al-Ansari to pay him a visit (while he was ill), and he found Sahl bin Hunaif with him. He said: Abu Talhah called for someone to remove a sheet that was under him. Sahl said to him: 'Why did you remove it?' He replied: 'Because it contains images on it, and the Prophet (ﷺ) said about them what you know.' Sahl said: 'Do he not say: Except for markings on a garment?' He said: 'Yes, but this is better to me.' [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih.

Haidth Number: 1750