Blog
Books
Search Hadith

باب: پیتے وقت برتن میں سانس لینے کا بیان

Chapter: What Has Been Related About Breathing Into The Vessel

2 Hadiths Found
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم برتن سے تین سانس میں پانی پیتے تھے اور فرماتے تھے: ( پانی پینے کا یہ طریقہ ) ”زیادہ خوشگوار اور سیراب کن ہوتا ہے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- اسے ہشام دستوائی نے بھی ابوعصام کے واسطہ سے انس سے روایت کی ہے، اور عزرہ بن ثابت نے ثمامہ سے، ثمامہ نے انس سے روایت کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم برتن سے تین سانس میں پانی پیتے تھے۔

Narrated Anas bin Malik: That the Prophet (ﷺ) would breathe three times in the vessel and say: It is more wholesome and thirst quenching. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Gharib. Hisham Ad-Dastawa'i reported it from Abu 'Isam, from Anas.

Haidth Number: 1884
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹ کی طرح ایک سانس میں نہ پیو، بلکہ دو یا تین سانس میں پیو، جب پیو تو «بسم اللہ» کہو اور جب منہ سے برتن ہٹاؤ تو «الحمدللہ» کہو“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے۔

Narrated Ibn 'Abbas: That the Messenger of Allah (ﷺ) said: Let none of you drink all at once like the camel. But drink two or three times, mentioning Allah's Name when you drink, and praising Him when you (finish). [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Gharib. Yazid bin Sinan Al-Jazari is Abu Farwah Ar-Ruhawi.

Haidth Number: 1885