Blog
Books
Search Hadith

باب: لڑکیوں کی موجودگی میں لڑکوں کی میراث کا بیان

1 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کی غرض سے تشریف لائے اس وقت میں بنی سلمہ کے محلے میں بیمار تھا، میں نے عرض کیا: اللہ کے نبی! میں اپنا مال اپنی اولاد ۱؎ کے درمیان کیسے تقسیم کروں؟ آپ نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا: پھر یہ آیت نازل ہوئی: «يوصيكم الله في أولادكم للذكر مثل حظ الأنثيين» ”اللہ تعالیٰ تمہاری اولاد کے بارے میں وصیت کرتا ہے کہ ایک لڑکے کا حصہ دو لڑکیوں کے برابر ہے“ ( النساء: ۱۱ ) ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- شعبہ، سفیان بن عیینہ اور دوسرے لوگوں نے بھی یہ حدیث محمد بن منکدر کے واسطہ سے جابر رضی الله عنہ سے روایت کی ہے۔

Jabir bin 'Abdullah said: The Messenger of Allah(S.A.W) came to visit me wile I was ill at Banu Salamah. I said : 'O Prophet of Allah(S.A.W)! How shall I divide my wealth among my children?' But he did not say anything to me, until the following was revealed: Allah commands you regarding your children's (inheritance): to the male, a portion equal to that of two females.

Haidth Number: 2096