Blog
Books
Search Hadith

باب: قرآن کے قاری کی فضیلت کا بیان

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص قرآن پڑھتا ہے اور قرآن پڑھنے میں مہارت رکھتا ہے وہ بزرگ پاکباز فرشتوں کے ساتھ ہو گا، اور جو شخص قرآن پڑھتا ہے اور بڑی مشکل سے پڑھ پاتا ہے، پڑھنا اسے بہت شاق گزرتا ہے تو اسے دہرا اجر ملے گا“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Narrated 'Aishah: that the Messenger of Allah (ﷺ) said: The one who recites the Qur'an and he is proficient with it, then he is with the noble and blessed Angels (As-Safaratil-Kiramil-Bararah), and the one who recites it - Hisham said: And it is hard for him - Shu'bah said: And it is difficult for him, - then he gets two rewards.

Haidth Number: 2904
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قرآن پڑھا اور اسے پوری طرح حفظ کر لیا، جس چیز کو قرآن نے حلال ٹھہرایا اسے حلال جانا اور جس چیز کو قرآن نے حرام ٹھہرایا اسے حرام سمجھا تو اللہ اسے اس قرآن کے ذریعہ جنت میں داخل فرمائے گا۔ اور اس کے خاندان کے دس ایسے لوگوں کے بارے میں اس ( قرآن ) کی سفارش قبول کرے گا جن پر جہنم واجب ہو چکی ہو گی“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، اسے ہم صرف اسی سند سے جانتے ہیں، ۲- اس کی سند صحیح نہیں ہے، ۳- حفص بن سلیمان حدیث میں ضعیف قرار دیئے گئے ہیں۔

Narrated 'Ali bub Abi Talib: that the Messenger of Allah (ﷺ) said: Whoever recites the Qur'an and memorizes it, making lawful what it makes lawful, and unlawful what it makes unlawful, Allah will admit him to Paradise due to it, and grant him intercession for ten of his family members who were to be consigned to the Fire.

Haidth Number: 2905