Blog
Books
Search Hadith

باب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی نبوت کے دلائل اور آپ کے خصائص و امتیازات

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکہ میں ایک پتھر ہے جو مجھے ان راتوں میں جن میں میں مبعوث کیا گیا تھا سلام کیا کرتا تھا، اسے میں اب بھی پہچانتا ہوں“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔

Narrated Simak bin Harb: from Jabir bin Samurah, that the Messenger of Allah (ﷺ) said: Indeed in Makkah there is a rock that used to give me Salam during the night of my advent, and I know it even now.

Haidth Number: 3624
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک بڑے برتن میں صبح سے شام تک کھاتے رہے، دس آدمی اٹھتے تھے اور دس بیٹھتے تھے، ہم نے ( سمرہ سے ) کہا: تو اس پیالہ نما بڑے برتن میں کچھ بڑھایا نہیں جاتا تھا؟ انہوں نے کہا: تمہیں تعجب کس بات پر ہے؟ اس میں بڑھایا نہیں جاتا تھا مگر وہاں سے، اور انہوں نے اپنے ہاتھ سے آسمان کی جانب اشارہ کیا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Narrated Abu Al-'Ala: from Samurah bin Jundab that he said: We were with the Prophet (ﷺ) and we would take turns (eating) from a bowl from the morning till the evening. Ten would stand and ten would sit. We said: So what was filling it up?' He said: What are you amazed at? It wasn't filled up from anywhere but here, and he pointed with his hand towards the sky.

Haidth Number: 3625