Blog
Books
Search Hadith

باب: عربوں کی فضیلت کا بیان

5 Hadiths Found
مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سلمان! تم مجھ سے بغض نہ رکھو کہ تمہارا دین ہاتھ سے جاتا رہے“، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں کیسے آپ سے بغض رکھ سکتا ہوں اور حال یہ ہے کہ اللہ نے آپ ہی کے ذریعہ ہمیں ہدایت بخشی ہے، آپ نے فرمایا: ”تم عربوں سے بغض رکھو گے تو مجھ سے بغض رکھو گے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف ابوبدر شجاع بن ولید کی روایت سے جانتے ہیں، ۲- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا: ابوظبیان نے سلمان کا زمانہ نہیں پایا ہے اور سلمان علی سے پہلے وفات پا گئے تھے۔

Narrated Salman: The Messenger of Allah (ﷺ) said to me: 'O Salman! Do not detest me and thereby leave your religion.' I said: 'O Messenger of Allah! How could I detest you while Allah guided us by you.' He said: 'You will detest the Arabs and thereby detest me.'

Haidth Number: 3927
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے عربوں کو دھوکہ دیا وہ میری شفاعت میں شامل نہ ہو گا اور اسے میری محبت نصیب نہ ہو گی“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- ہم اسے صرف حصین بن عمر احمسی کی روایت سے جانتے ہیں اور وہ مخارق سے روایت کرتے ہیں، اور حصین محدثین کے نزدیک زیادہ قوی نہیں ہیں۔

Narrated 'Uthman bin 'Affan: that the Messenger of Allah (ﷺ) said: Whoever cheats the Arabs, he will not be included in my intercession, and my love shall not reach him.

Haidth Number: 3928
جب کوئی عرب مرتا تو ام جریر پر اس کی موت بڑی سخت ہو جاتی یعنی انہیں زبردست صدمہ ہوتا تو ان سے کہا گیا کہ ہم آپ کو دیکھتے ہیں کہ جب کوئی عرب مرتا ہے تو آپ کو بہت صدمہ پہنچتا ہے؟ تو انہوں نے کہا: میں نے اپنے مالک کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عربوں کی ہلاکت قرب قیامت کی نشانی ہے“۔ محمد بن رزین کہتے ہیں: ان کے مالک کا نام طلحہ بن مالک ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف سلیمان بن حرب کی روایت سے جانتے ہیں۔

Narrated Muhammad bin Abi Razin: that his mother said: If someone died from the Arabs it would be hard upon Umm Al-Harir so it was said to her: 'We see that if a man from the Arabs dies it is hard upon you.' She said: 'I heard my Mawla say that the Messenger of Allah (ﷺ) said: From the (signs of) coming of the Hour is the destruction of the Arabs. Muhammad bin Abi Razin said: And her Mawla was Talhah bin Malik.

Haidth Number: 3929
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ دجال سے بھاگیں گے، یہاں تک کہ پہاڑوں پر جا رہیں گے“، ام شریک رضی الله عنہا نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اس وقت عرب کہاں ہوں گے؟ آپ نے فرمایا: ”وہ ( تعداد میں ) تھوڑے ہوں گے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔

Narrated Umm Sharik: that the Messenger of Allah (ﷺ) said: The people will flee from the Dajjal such that they will go to the mountains. Umm Sharik said: O Messenger of Allah! Where will the Arabs be that day? He said: They will be few.

Haidth Number: 3930
Haidth Number: 3931