نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نماز میں ایک رکعت پا لی اس نے نماز پا لی“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، صحابہ کرام وغیرہم میں سے اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے، وہ کہتے ہیں کہ جس نے جمعہ کی ایک رکعت پا لی تو وہ دوسری رکعت ( خود سے ) پڑھ لے اور جس نے لوگوں کو سجدے میں پایا تو وہ چار رکعت ( ظہر کی نماز ) پڑھے۔ اور یہی سفیان ثوری، ابن مبارک، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں ۲؎۔
Abu Hurairah narrated that :
the Prophet said: Whoever catches a Rak'ah of the Salat then he has caught the Salat.
Haidth Number: 524
Tip: Tap to favorite,
enable Selection Mode to multi-copy or multi-favorite.