Blog
Books
Search Hadith

باب: عرفات سے لوٹنے کا بیان

Chapter: What Has Been Related About Departed From Arafat

1 Hadiths Found
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وادی محسر میں تیز چال چلے۔ ( بشر کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ ) آپ مزدلفہ سے لوٹے، آپ پرسکون یعنی عام رفتار سے چل رہے تھے، لوگوں کو بھی آپ نے سکون و اطمینان سے چلنے کا حکم دیا۔ ( اور ابونعیم کی روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ ) آپ نے انہیں ایسی کنکریوں سے رمی کرنے کا حکم دیا جو دو انگلیوں میں پکڑی جا سکیں، اور فرمایا: ”شاید میں اس سال کے بعد تمہیں نہ دیکھ سکوں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- جابر کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں اسامہ بن زید رضی الله عنہما سے بھی روایت ہے۔

Jabir narrated: The Prophet hurried through Wadi Muhassir. Bishr (one of the narrators) added: He departed from Jam calmly and he ordered them (the people) to be calm. And Abu Nu'aim (one of the narrators) added: And he ordered them to do the stoning with what was similar to pebbles for Al-Khadhf' And he said: Perhaps I will not see you after this year.

Haidth Number: 886