Blog
Books
Search Hadith

باب: جس جانور کا دودھ تھن میں روک دیا گیا ہو اس کے حکم کا بیان

Chapter: What Has Been Related About The Animal That Has Not Been Milked

2 Hadiths Found
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی ایسا جانور خریدا جس کا دودھ تھن میں ( کئی دنوں سے ) روک دیا گیا ہو، تو جب وہ اس کا دودھ دو ہے تو اسے اختیار ہے اگر وہ چاہے تو ایک صاع کھجور کے ساتھ اس کو واپس کر دے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: اس باب میں انس اور ایک اور صحابی سے بھی روایت ہے۔

Narrated Abu Hurairah: That the Prophet (ﷺ) said: Whoever purchased an animal that has not been milked, then he the choice when he milks it, if he wishes he may return it, returning a Sa' of dried dates along with it. [Abu 'Eisa said:] There are narration on this topic from Anas, and a man from the Companions of the Prophet (ﷺ).

Haidth Number: 1251
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی ایسا جانور خریدا جس کا دودھ تھن میں روک دیا گیا ہو تو اسے تین دن تک اختیار ہے۔ اگر وہ اسے واپس کرے تو اس کے ساتھ ایک صاع کوئی غلہ بھی واپس کرے جو گیہوں نہ ہو“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- ہمارے اصحاب کا اسی پر عمل ہے۔ ان ہی میں شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ ہیں۔ آپ کے قول «لا سمراء» کا مطلب «لابُرّ» ہے یعنی گیہوں نہ ہو ( کھانے کی کوئی اور چیز ہو، پچھلی حدیث میں کھجور کا تذکرہ ہے ) ۔

Narrated Abu Hurairah: That the Prophet (ﷺ) said: Whoever purchases an animal that has not been milked, then he retains the option for three days. If he returns it, then he is to return with it a Sa' of food, not Samra' [Abu 'Eisa said:] The meaning of Not Samra' is not wheat. This Hadith is Hasan Sahih. This Hadith is acted upon according to our companions, among them Ash-Shafi'i, Ahmad, and Ishaq.

Haidth Number: 1252