Blog
Books
Search Hadith

باب: چیزوں کی قیمت مقرر کرنے کا بیان

Chapter: What Has Been Related About Price Fixing

1 Hadiths Found
ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ( غلہ وغیرہ کا ) نرخ بڑھ گیا، تو لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ ہمارے لیے نرخ مقرر کر دیجئیے، آپ نے فرمایا: ”نرخ مقرر کرنے والا تو اللہ ہی ہے، وہی روزی تنگ کرنے والا، کشادہ کرنے والا اور کھولنے والا اور بہت روزی دینے والا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اپنے رب سے اس حال میں ملوں کہ تم میں سے کوئی مجھ سے جان و مال کے سلسلے میں کسی ظلم ( کے بدلے ) کا مطالبہ کرنے والا نہ ہو“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Narrated Anas: Prices became excessive during the time of the Messenger of Allah (ﷺ), so they said: 'O Messenger of Allah! Set prices for us!' So he said: 'Indeed Allah is Al-Musa'ir, Al-Qabid, Al-Basir, Ar-Razzaq. And I am hopeful that I meet my Lord and none of you are seeking (recompense from) me for an injustice involving blood or wealth.' [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih.

Haidth Number: 1314