Blog
Books
Search Hadith

باب: حد والے جرم کی تحقیق میں تلقین کرنے کا بیان

Chapter: What Has Been Related About Prompting In Cases Of The Legal Punishments

1 Hadiths Found
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ماعز بن مالک رضی الله عنہ سے فرمایا: ”تمہارے بارے میں جو مجھے خبر ملی ہے کیا وہ صحیح ہے؟“ ماعز رضی الله عنہ نے کہا: میرے بارے میں آپ کو کیا خبر ملی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”مجھے خبر ملی ہے کہ تم نے فلاں قبیلے کی لونڈی کے ساتھ زنا کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ہاں، پھر انہوں نے چار مرتبہ اقرار کیا، تو آپ نے حکم دیا، تو انہیں رجم کر دیا گیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث حسن ہے، ۲- اس حدیث کو شعبہ نے سماک بن حرب سے، انہوں نے سعید بن جبیر سے مرسلاً روایت کیا ہے، انہوں نے اس سند میں ابن عباس کا ذکر نہیں کیا ہے، ۳- اس باب میں سائب بن یزید سے بھی روایت ہے۔

Narrated Ibn 'Abbas: That the Prophet (ﷺ) said to Ma'iz bin Malik: Is what has reached me about you true? He said: What has reached you about me? He said: It has reached me that you had relations with the slave-maid of the family of so-and-so He said: Yes. So he testified four times, and he gave the order that he be stoned.

Haidth Number: 1427