Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْجِبْتُ جِبْتٌ اور جِبْسٌ اس دھوون کو کہتے ہیں جو کسی کام کا نہ ہو اور بعض نے کہا ہے کہ دراصل جِبْسٌ کے سین کو تاء سے تبدیل کرلیا گیا ہے۔ تاکہ معنی مبالغہ پر دلالت کرے۔ شاعر نے کہا ہے۔ (1) (رجز) (۸۴) عمرو بن یربوع شرار النَّاتِ یعنی عمرو بن یربوع تمام لوگوں سے ناکام ہے۔ نیز ہر وہ چیز جس کی اﷲ کے سوا پرستش کی جائے وہ جِبْتٌ کہلاتی ہے اور ساحر کاہن کو بھی جِبْت کہا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡجِبۡتِ وَ الطَّاغُوۡتِ ) (۴:۵۱) کہ بے اصل باتوں اور طاغوت پر ایمان رکھتے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
بِالْجِبْتِ سورة النساء(4) 51