Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या आपने उन लोगों को नहीं देखा जिन्हें किताब (यानी तौरात के इल्म) का एक हिस्सा दिया गया था कि वे (किस तरह) बुतों और शैतान की तस्दीक़ कर रहे हैं और काफ़िरों के बारे में कहते हैं कि ईमान वालों के मुक़ाबले ये ज़्यादा रास्ते पर हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیاآپ نے نہیں دیکھا اُن لوگوں کی طرف جوکتاب میں سے ایک حصہ دیے گئے؟ وہ بتوں پر اور باطل معبودپرایمان رکھتے ہیں اوران لوگوں کے لیے کہتے ہیں جنہوں نے کفر کیایہ ان لوگوں سے زیادہ ہدایت کے راستے پرہیں جوایمان لائے۔

By Amin Ahsan Islahi

ذرا ان کو دیکھو تو جنہیں کتابِ الہٰی کا ایک حصہ ملا ۔ یہ جبت اور طاغوت پر عقیدہ رکھتے ہیں اور کافروں کے متعلق کہتے ہیں کہ ایمان والوں سے زیادہ ہدایت پر تو یہ ہیں ۔

By Hussain Najfi

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب ( الٰہی ) سے کچھ حصہ دیا گیا ہے وہ جبت ( بت ) اور طاغوت ( شیطان ) پر ایمان رکھتے ہیں ( انہیں مانتے ہیں ) اور کافروں کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ ایمان لانے والوں سے زیادہ ہدایت یافتہ ہیں ۔

By Moudoodi

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کے عِلم میں سے کچھ حصّہ دیا گیا ہے اور ان کا حال یہ ہے کہ جِبْت 81 اور طاغوت 82 کو مانتے ہیں اور کافروں کے متعلق کہتے ہیں کہ ایمان لانے والوں سے تو یہی زیادہ صحیح راستے پر ہیں ۔ 83

By Mufti Naeem

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو بت اور شیطان پر اعتقاد رکھتے ہیں اور کافروں کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ لوگ ایمان والوں سے زیادہ صحیح راستے پر ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں کو کتاب ( یعنی تورات کے علم ) میں سے ایک حصہ دیا گیا تھا ، کیا تم نے انکو نہیں دیکھا کہ وہ ( کس طرح ) بتوں اور شیطان کی تصدیق کر رہے ہیں اور کافروں ( یعنی بت پرستوں ) کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ مومنوں سے زیادہ سیدھے راستے پر ہیں ۔ ( ٣٧ )

By Noor ul Amin

کیا آپ نے ان لوگوں پر غور کیا جنہیں کتاب کاکچھ علم دیاگیا ہے ، کہ وہ بتوں اور شیطانوں پر ایمان رکھتے ہیں اور کافروں کے حق میں کہتے ہیں کہ یہی لوگ ایمان والوں سے زیادہ راہ راست پر ہیں

By Kanzul Eman

کیا تم نے ، وہ نہ دیکھے جنہیں کتاب کا ایک حصہ ملا ایمان لاتے ہیں بت اور شیطان پر اور کافروں کو کہتے ہیں کہ یہ مسلمانوں سے زیادہ راہ پر ہیں ،

By Tahir ul Qadri

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں ( آسمانی ) کتاب کا حصہ دیا گیا ہے ( پھر بھی ) وہ بتوں اور شیطان پر ایمان رکھتے ہیں اور کافروں کے بارے میں کہتے ہیں کہ مسلمانوں کی نسبت یہ ( کافر ) زیادہ سیدھی راہ پر ہیں