Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ज़रा देखिए कि ये कैसे अल्लाह पर झूठ बाँध रहे हैं, और खुला गुनाह होने के लिए तो यही बात काफ़ी है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ دیکھیں!وہ اﷲ تعالیٰ پرکیسے جھوٹ باندھتے ہیں اوراس کواتناظاہرگناہ ہی کافی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

دیکھو! یہ اللہ پر کیسا جھوٹ باندھ رہے ہیں اور صریح گناہ ہونے کیلئے تو یہی کافی ہے ۔

By Hussain Najfi

دیکھو کہ یہ کس طرح خدا پر جھوٹی تہمت لگاتے ہیں ۔ اور ان کے گنہگار ہونے کے لیے یہی کھلا ہوا گناہ کافی ہے ۔

By Moudoodi

دیکھو تو سہی ، یہ اللہ پر بھی جھوٹے افترا گھڑنے سے نہیں چوکتے اور ان کے صریحاً گناہگار ہونے کے لیے یہی ایک گناہ کافی ہے ۔ ؏۷

By Mufti Naeem

دیکھئے! یہ لوگ اﷲ تعالیٰ پر کیسا جھوٹ باندھتے ہیں وار ( افقریٰ بازی ) کھلے گناہ ہونے کے لئے کافی ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

دیکھو یہ لوگ اللہ پر کیسے کیسے جھوٹے بہتان باندھتے ہیں اور کھلا گناہ ہونے کے لیے یہی بات کافی ہے ۔

By Noor ul Amin

دیکھئے!یہ لوگ کس طرح خود ساختہ جھوٹ اللہ پر لگاتے ہیں اور یہی گناہ ان کے گناہ گار ہونے پر کافی ہے

By Kanzul Eman

دیکھو کیسا اللہ پر جھوٹ باندھا رہے ہیں ( ف۱۵٤ ) اور یہ کافی ہے صریح گناہ ،

By Tahir ul Qadri

آپ دیکھئے وہ اللہ پر کیسے جھوٹا بہتان باندھتے ہیں ، اور ( ان کے عذاب کے لئے ) یہی کھلا گناہ کافی ہے