Blog
Books
Search Quran
Lughaat

نَضِجَ اللَّحْمُ (ض)( نُضْجًا وَنَضْجًا کے معنی گوشت کے پوری طرح پک جانے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (کُلَّمَا نَضِجَتۡ جُلُوۡدُہُمۡ بَدَّلۡنٰہُمۡ جُلُوۡدًا غَیۡرَہَا) (۴:۵۶) جب ان کی کھالیں گل اور جل جائیں گی تو ہم اور کھالیں بدل دیں گے۔ اسی سے نَاقَۃٌ مُنْضجَۃٌ کا محاورہ ہے جس کے معنی حاملہ اونٹنی کے مدت ولادت سے تجاوز کرجانے کے ہیں۔ اور پختہ رائے آدمی کو نَضِیْجُ الرَّأْیِ کہا جاتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
نَضِجَتْ سورة النساء(4) 56